Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کوبدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی...
شائع 30 اپريل 2021 12:41pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دے دیا اور کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی،عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتےہوئے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی،تحقیقات میں پی ٹی آئی وزراءپرکرپشن ثابت ہوئی ،الزام کی بنیاد پر صرف خورشید شاہ قید میں ہیں۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

PTI govt