Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا، فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 30 اپريل 2021 11:18am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا،ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ،ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

ٹویٹر

PPP

social media