Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان...
شائع 30 اپريل 2021 10:38am

کراچی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا، پی پی امیدوار قادر مندو خیل 16ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے حلقے این اے 249کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے،جس کے تحت پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل16156 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہوگئے،پیپلزپارٹی کے امیدوارمحض683ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ (ن)کےامیدوارمفتاح اسماعیل15473ووٹ لے کر دوسرےنمبرپررہےجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجداقبال آفریدی 8922ووٹ کے ساتھ پانچویں پوزینب پرہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نذیراحمد11125 ووٹ کے ساتھ تیسرے،پی ایس پی کے امیدوارمصطفی ٰکمال9227 ووٹ کے ساتھ چوتھےاورمتحدہ قومی موومنٹ کےامیدوارمحمدمرسلین 7511 ووٹ کے ساتھ چھٹےنمبرپررہے،کل درست ووٹوں کی تعداد 727420 رہی۔

الیکشن کمنے کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنےکی شرح 21.64فیصد رہی یعنی ان پولنگ بوتھ میں 72740ووٹ کاسٹ کئے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں تحریک انصاف کے رہنماءفیلا واوڈا کےاستعفی کے بعد خالی ہونےوالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ ہوئی۔

PPP

National Assembly

by election

NA 249 Karachi