پولیس میں شہید کوٹے پر قانون ساز کیلئے مسودہ تیار
سندھ پولیس میں شہید کوٹہ پر قانون سازی کے لئے اہم مشاورت اور مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
مشیر قانون مرتضی وہاب کی سربراہی میں جمعرات کو اجلاس ہوا اجلاس میں عمران یقوب منہاج ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آجي ہیڈ کورارٹر پیر محمد شاہ اسپیشل سیکریٹری محکمہ داخلہ سہیل قریشی ، سندھ پبلک سیفٹی پولیس کمیشن کے سیکرٹری سیف اللہ ابڑو ایڈشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ غلام علی سومرو سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ میں پولیس شہید کوٹہ پر قانون سازی کی سفارشات مرتب کی گئی تھی۔ جبکہ اجلاس میں شہید کوٹہ پر مشاورت کی گئی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پولیس اور ہوم ڈپارٹمنٹ نے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں آئندہ اجلاس میں شہید کوٹہ پر سفارشات کی روشنی میں قانونی سازی مکمل کی جائیگی۔
Comments are closed on this story.