وزیرخارجہ کا کورونا کے خاتمہ کےلئے پاکستان، جرمنی باہمی تعاون بڑھانے پر زور
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان میں استحکام برقرار رکھنے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جمعرات کواسلام آباد میں اپنےجرمن ہم منصب ہائیکو ماس سےملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کےلئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب کو پر امن اور مستحکم افغانستان کےلئے پاکستان کے مسلسل تعاون اور افغان امن عمل کےلئے مثبت کردار کے بارے میں بتایا۔
انہوں نےجنگ بندی کے ذریعے تشدد میں کمی کی کوششوں پر زور دینے سمیت فوجیوں کے انخلاء اور افغان گروپوں کےذریعے سیاسی کےلئےمذاکرات کے حوالے سے مسلسل پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments are closed on this story.