Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے سفیراورچھ رکنی سفارتی عملے کو واپس...
شائع 29 اپريل 2021 10:09pm

پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے سفیراورچھ رکنی سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے ۔ عوامی مسائل حل نہ کرنے پر سفیر اور عملے کو واپس بلایا گیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات پرصورت حال کا نوٹس لیا تھا ۔

پاکستان نے جدہ میں اپنے سفیر علی اعجاز اور سفارت خانے کے چھ افسران کو واپس اسلام آباد بلا لیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ سفیر اور عملے کو عوامی مسائل حل نہ کرنے پر شکایات سامنے آنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران مسئلہ افغانستان اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر عالمی و علاقائی امور پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا ہے ۔

ترجمان نے بھارت سے کورونا وبا کے باعث کشمیری حریت رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی افواج کے قبضے اور جارحیت کی مذمت کی ۔

ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے ۔ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔

جدہ