Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ : چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ، جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ میں...
شائع 29 اپريل 2021 07:47pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ میں ملوث وکلا کو واقعہ کی وڈیو فوٹیج فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 7 جون تک ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے یہاں ویڈیو چلا کر کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ معاملہ بار پر چھوڑا ہے کہ وہ ملوث لوگوں کی لسٹ دے ۔ چند لوگوں کی وجہ سے وکلاءکمیونٹی کا وقار داؤ پرلگا ہے ۔ کمیونٹی کا وقار بحال کرنا ہم پر فرض ہے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پرمشتمل لارجر بنچ نے وکلا مس کنڈکٹ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ہائیکورٹ حملہ میں ملوث وکلاءکو وقوعہ کی فوٹیج فراہم کرنے کی ہدائت کی اورجواب داخل کرانے کے لیے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7جون تک ملتوی کردی۔

وکیل نے کہا ہم نے وڈیو فراہم کرنے کے لیے رجسٹرار آفس کو کہا لیکن انہوں نے نہیں دی کہ تحریری آرڈر نہیں ہے ۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل ماجد رشید خان کو حملے میں ملوث وکلا کو وڈیو کلپ فراہم کرنے کی ہدائت کی۔ چیف جسٹس نے کہا ہم نے آپ پر چھوڑا ہوا ہے،یہاں وڈیو چلا کر کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ہم نے تو ابھی تک کچھ کہا ہی نہیں ،معاملہ بار پر چھوڑا ہے کہ وہ ملوث لوگوں کی فہرست دے ۔ چند لوگوں کی وجہ سے وکلاء کمیونٹی کا وقار اسٹیک پر ہے ۔ اس کمیونٹی کا وقار بحال کرنا ہم پر فرض ہے ۔

Islamabad HighCourt