چینی اسکینڈل تحقیقات: پرویز ملک کو کل طلب کرلیا گیا
شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب راولپنڈی...
شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنماءپرویز ملک کو کل طلب کر لیا۔پرویز ملک سے بطور سابق وزیر تجارت تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے لیگی رہنماء پرویز ملک کو جمعہ کو نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔پرویز ملک سے بطور سابق وزیر تجارت تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ای سی سی اجلاسوں ،انٹرنیشنل سطح پر چینی قیمتوں کے تعین کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
نیب نےاس کیس میں پنجاب کے صوبائی وزرا کوبھی طلب کر رکھا ہے،صوبائی وزیر میاں اسلم اورسابق وزیر محسن لغاری کو نیب راولپنڈی نے چار مئی کو طلب کر رکھا ہے۔
PML N leader
sugar scandal
مقبول ترین
Comments are closed on this story.