Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'اعتکاف پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی'

مولاناطاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ اعتکاف پرکوئی پابندی نہیں...
شائع 29 اپريل 2021 05:25pm

مولاناطاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ اعتکاف پرکوئی پابندی نہیں لگائی گئی،صرف ایس او پیزکے متعلق ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔وزیراعظم رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سعودیہ جارہے ہیں جہاں سعودی حکام سے ملاقاتیں ہونگی۔

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے عوام سےکورونا ایس او پیز پر عمل کرنےکی اپیل کرتے ہوئےعلماء کرام اور خطباء سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا جائے کہ پورے عالم انسانیت کو اس وباءسے چھٹکارا ملے۔

انہوں نے کہااسلامی دنیا کے تعلقات کے حوالے سے پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات، ایران اور ترکی اسلام فوبیا اور توہین رسالت روکنے کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران امید ہے گرین سعودیہ کا ایم او یو بھی سائن ہوگا ۔وزیراعظم عمرہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں بھی حاضری دینگے۔

pm imran khan

SOPS

covid

Saudi Arab

tahir ashrafi