Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی تعمیراتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ...
شائع 29 اپريل 2021 05:14pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ کااجلاس ہوا۔وزیراعظم نےہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کوبتایاگیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاکستان بلڈنگ کوڈ کومد نظررکھتے ہوئے کم لاگت والے گھروں کے حوالے قومی معیارمرتب کیے گئے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کم لاگت والے گھروں کے حوالے سے یکساں معیار پرمبنی کوڈ مرتب کرنے پرپاکستان انجینئرنگ کونسل و دیگرکی کاوشوں کوسراہا۔

وزیرِاعظم کو پنجاب اورسندھ میں ہاوسنگ منصوبوں کے حوالے سے اب تک دی جانے والی منظوریوں اوررقبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ اب تک 25607 درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ 120.84 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے حوالے سے تھیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں اب تک پبلک سیل کے تقریبا 33 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

سرویئرجنرل آف پاکستان نے وزیراعظم کوکیڈاسٹری کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کےحوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ سرویئر جنرل آف پاکستان نے شہروں کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے جنگلات کا اراضی ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم کوبریف کیا۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے منظوریوں کا مقررہ مدت میں مکمل کیے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلئے جنگلات کا تحفظ از حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڈاسٹری ریکارڈ کےڈیجیٹلائزہونے سےنہ صرف جنگلات کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ جنگلات کےحوالےسےقبضہ مافیا اورغیرقانونی تجاوزات کا تدارک کرنے میں مدد ملے گی۔

pm imran khan