Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی اجلاس : پاکستان آنے والی پروازوں کو محدود کرنے کا فیصلہ

این سی او سی اجلاس میں پاکستان آنے والی پروازوں کو محدود کرنے کا...
شائع 29 اپريل 2021 04:50pm

این سی او سی اجلاس میں پاکستان آنے والی پروازوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفریحی مقامات انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بندرکھنےکافیصلہ بھی کیا گیا۔6ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزارآکسیجن سلینڈرزدرآمد کیے جائیں گے۔40 سال سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز 3 مئی سے کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان میں آنے والی پروازوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پروازیں 20 مئی تک محدود کی جائیں گی۔پابندی کے حوالے سے جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں 40 سے 49 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں آکسیجن کی پیداواراورسپلائی کے حوالے سےانتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 6 ہزارمیٹرک ٹن آکسیجن اور5 ہزارآکسیجن سلینڈرز امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔20 سائیو جینک ٹینکس بھی امپورٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔آکسیجن کی سپلائی مؤثر بنانے کے لئےمصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند رکھا جائے گا۔

اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ اورسیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

NCOC

Oxygen

Flights