Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم 7 مئی کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 7مئی کو 2روزہ دورے پر سعودی عرب...
شائع 29 اپريل 2021 12:59pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 7مئی کو 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ،دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم 7مئی سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے، دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دوطرفہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔

pm imran khan

اسلام آباد

Crown Prince

Saudi Arab

Mohammad Bin Salman