وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مزدوروں سے بدسلوکی کا نوٹس
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مزدوروں سے بدسلوکی کا نوٹس لے لیا اوران سے رشوت مانگنے کی اطلاعات پر پاکستانی سفارتی عملے کیخلاف انکوائری کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ رضاباقراور ان کی ٹیم کومبارکبادپیش کرتا ہوں،روشن اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالرسےزائدجمع ہوچکےہیں،روشن اپنی کار اور روشن سماجی خدمت پروگرام بھی کامیاب ہوں گے،90لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں،سمندر پارپاکستانی 20ارب ڈالرتک اکاؤنٹس کھلواسکتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں برآمدات بڑھانے کیلئے کام نہیں کیا گیا، جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے مسائل سے نکلنا واحد راستہ ہے،برآمدات میں کمی سے ہماری گروتھ میں کمی آئی ،تجارتی خسارےسےڈالرکی کمی ہوتی تھی ،ڈالرکی کمی پوری کرنےکیلئےبار بار آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے،روپے پر دباؤ پڑتا ہے تو گروتھ متاثرہوتی ہے،بدقسمتی سے20سال میں 30بار آئی ایم ایف کے پاس گئے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بینکس کوچھوٹےقرضےدینےکی عادت نہیں ہے،تعمیراتی شعبےکےفروغ سے دیگرانڈسٹریزبھی چلیں گی،شوکت ترین کے پاس مارکیگنے کاوسیع تجربہ ہے،شوکت ترین سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مزدوروں سے بدسلوکی اوران سے رشوت مانگنے کی اطلاعات پر پاکستانی سفارتی عملے کیخلاف انکوائری کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارےسفارتخانوں کوپاکستانیوں کی مدد کرنی چاہیئے،سمندرپارپاکستان بڑی محنت سےپیہع کماتےہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارااثاثہ ہیں،سعودی عرب میں سفارتخانےکی شکایت موصول ہوئی،سفارت کارنےمزدوروں کےساتھ تعاون نہیں کیا،مزدوروں کی مدد کے بجائے ان سے پیسےلئےجاتےتھے سعودی عرب سے سفارت کارکوواپس بلالیا ہے۔
Comments are closed on this story.