Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں ہی تیار ہوگی

پاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کا آغاز آئندہ ...
شائع 29 اپريل 2021 08:13am

پاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) حکام کے مطابق کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈوزز کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔

Cansino vaccine