Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھروں کی تعمیر کےلئے قرضوں کے حصول میں 36 فیصد اضافہ ہوا: اسٹیٹ بینک

گھروں کی تعمیر کےلئےقرضوں کےحصول میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔مارچ تک...
شائع 28 اپريل 2021 06:40pm

گھروں کی تعمیر کےلئےقرضوں کےحصول میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔مارچ تک گھروں کی تعمیر کےلئے دو سو دو ارب روپے قرضہ لیا گیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو گزشتہ سال کی نسبت 52ارب روپے زیادہ قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

رواں مالی سال مارچ تک گھروں کی تعمیر کے لئےدو سو دو ارب روپے قرضہ لیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضوں کی حصول میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے اختتام تک 148 ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نےتمام بینکوں کوہدایت کی ہےکہ ہاؤسنگ لون کاپانچ فیصد نجی شعبے کو دیں۔

State Bank Of pakistan

Loan