Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے بشیرمیمن کےالزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ واحتساب...
شائع 28 اپريل 2021 02:06pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردیئے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نےبشیرمیمن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں،بشیرمیمن سے قاضی فائزعیسیٰ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی،اعظم خان، شہزاد اکبراوربشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفترنہیں آئے وزیراعظم ، اعظم خان یا شہزاد اکبرنے بھی کبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیرمیمن سےجسٹس عیسیٰ سےمتعلق بات کی۔

مشیراحتساب شہزاداکبر نے اپنےٹوئٹ میں کہاکہ بشیرمیمن کوقاضی فائزعیسی کےمعاملے پروزیراعظم یاانہوں نے ملاقات کیلئے کبھی نہیں بلایا گیااورنہ ہی وزیرقانون فروغ نسیم کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ وفاقی کابینہ نےایف آئی اے کوصرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا ، بشیرمیمن کوکبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کیخلاف کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، سابق ڈی جی ایف آئی اے نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف انکوائری کیلئےشہزاد اکبرنےکہااورفروغ نسیم نےان کی حمایت کی وزیراعظم نےکہا ہمت کریں آپ کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد

Shehzad Akbar

Farogh Naseem

Bashir Memon