Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک...
شائع 28 اپريل 2021 12:37pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،جس میں کوروناکی موجودہ صورتحال اورموسمیاتی تبدیلی پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں کوروناوائرس ، پولیو کیخلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا ۔

وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی غربت کے خاتمے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کو بروقت کورونا ویکسین تک مساوی رسائی ضروری ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کخلا ف مؤثر مہم جاری ہے، بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

بل گیٹس نے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کواس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دو چار ہے۔

!!!کیا وجوہات ہیں اس وبا کے بڑھنے کی

pm imran khan

coronavirus

Bill Gates

اسلام آباد

polio campaign

Microsoft

telephone