Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'تیل آمدن شہریوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ناکافی ہو رہی ہیں'

سعودی عرب کو تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن بڑھتی ہوئی...
شائع 28 اپريل 2021 11:01am

سعودی عرب کو تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے ناکافی ہوتی جارہی تھی،اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سعودی معیشت کو متنوع بنانے کی غرض سے ویژن 2030ء پیش کیا گیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات منگل کی شب ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی ہے۔ انھوں نے سعودی ویژن 2030ء کے پانچ سال پورے ہونے کے موقع پر اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’تیل کی دریافت کے وقت ہماری آبادی 20 سے 30 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔ اب سعودی شہریوں کی تعداد دو کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس لیے ہم 1960ء سے 1990ء کے عشروں کے دوران میں جس طرز زندگی کے عادی اور دلدادہ ہوچکے ہیں، اس کی ضروریات کو صرف تیل کی آمدن سے پورا نہیں کیا جاسکتا۔‘‘

شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ’’اگر ہم پرانی ڈگر ہی پر چلتے رہتے تو بلاشبہ آبادی میں اضافے کے پیش نظر آیندہ 20 یا 10 سال میں ہمارے اس معیار زندگی پر اثرات مرتب ہوتے جس کے ہم گذشتہ نصف صدی کے دوران میں عادی ہوچکے ہیں۔‘‘

Saudi Arabia