Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کے صحرا میں بارشوں‌ اور ژالہ باری کے دنیا میں چرچے

سعودی عرب میں حائل کے علاقے سے کچھ دلکش مناظر پوری دنیا میں پہنچ...
شائع 28 اپريل 2021 10:53am

سعودی عرب میں حائل کے علاقے سے کچھ دلکش مناظر پوری دنیا میں پہنچ چکے ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں کے دوران صحرائی علاقے میں‌ ژالہ باری کے طوفان کی ایک حیرت انگیز ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے حائل شہر کے نزدیک ایک ویران جگہ پر ژالہ باری نے پورے علاقے کو ڈھانپ رکھا ہے۔

یہ کلپ جسے سعودی ماہر موسمیات شبیب بن عبد الرحمن الحربش نے نشر کیا۔ اسے امریکی 'اے بی سی' نے بھی اٹھالیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الشبیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خوبصورت منظر کو شیئر کیا تھا جس میں یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ مناظر مملکت کے جنوب مغرب میں حائل میں الرقب کے علاقے میں دیکھے گئے۔

گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے متعدد صوبوں میں موسلا دھار بارش کے ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں علاقے میں موسم میں خنکی لوٹ آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

طوفانی بارش حائل، قصیم، جازان، عسیر، الباحہ اور طائف کے علاقوں میں بھی خوب برسی.

Saudi Arabia