الشریک: مدینہ منورہ کے روزہ داروں کی مرغوب روٹی
مدینہ منورہ میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ اور ماہ مقدس کے موقعے پر ایک روٹی کی بھی خاص نسبت ہے۔ مقامی لوگ اسے 'الشریک' کا نام دیتے ہیں۔
ماہ صیام میں عصر کے بعد بالخصوص افطاری سے کچھ قبل 'الشریک' کے حصول کے لیے بیکریوں پر شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ 'الشریک' کو رمضان بالخصوص افطار کے وقت کی مرغوب اور پسندیدہ غذا قرار دیا جاتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ 'الشریک' کے حصول کے لیے آپ مدینہ منورہ کے لوگوں کو افطاری سے قبل لائنوں میں کھڑا دیکھیں گے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ 'الشریک' کے بغیر افطار دسترخوان ادھورا رہتا ہے۔
مدینہ منورہ کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے انجینیر حسان طاھر نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'الشریک' جیسی روٹی کی رمضان المبارک کے ساتھ خاص نسبت ہے۔ اس کی اپنی ایک خاص پہچان، ذائقہ، رونق اور تاثیر ہے جس کی وجہ سے اسے ماہ صیام میں روزہ داروں کی پسندیدہ روٹی قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الشریک نام کی روٹی دو طرح سے تیار کی جاتی ہے۔ ایک قسم کی روٹی کو مائیکرو ویو اون میں میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے آٹا، دودھ، ملائی اور یگر چیزیں استعمال کی جاتی ہیں جب کہ دوسری قسم کی روٹی لکڑی کے چولہے یا کوئلوں پر تیار کی جاتی ہے۔
انجینیر حسان طاھر نے کہا کہ مدینہ منورہ کے شہری زیادہ تر دودھ اور مکھن سے 'الشریک' پکاتے ہیں۔ یہ شکل میں گول ہوتی ہے اور اس کے درمیان ایک بڑا خلا ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.