کورٹ رپورٹر صدیق جان کی ایک ویڈیو نے پورا سوشل میڈیا ہلا ڈالا
پاکستان کے معروف صحافی و یوٹیوبر صدیق جان اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں آخر اس کے پیچھے معاملہ کیا ہے؟
کورٹ رپورٹر صدیق جان جو یوٹیوب پر اپنا ایک چینل بھی چلاتے ہیں اور ویڈیو بلاگز میں ملکی سیاسی و عدالتی معاملات پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے رہتے ہیں اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں اور "سٹے سٹرونگ صدیق جان” کے اس ٹرینڈ کے تحت اب تک 49 ہزار سے زائد ٹویٹس ہوچکی ہیں۔
اس ٹرینڈنگ کے پیچھے معاملہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کے دوران پیش آنے والا واقعہ ہے جس میں صدیق جان کے بقول جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں کمرہ عدالت میں تضحیک آمیز رویے کا نشانہ بنایا اور ان سے ان کے مذہب سے متعلق سوال کیا۔
ٹویٹر پر اس ٹرینڈ کے تحت لاتعداد ٹویٹس ہوئیں جس میں سوشل میڈیا صارفین صدیق جان سے ڈٹ جانے اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اظہار کررہے ہیں۔
نوجوان صحافی عدیل وڑائچ نے اس ٹرینڈ کے ساتھ ٹویٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
یس چوہدری نامی ایک صارف نے لکھا کہ بہترین بھائی جان، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
عمر انعام نے لکھا کہ صدیق جان بہترین کورٹ رپورٹر ہیں ، پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
فرزانہ یوسف لکھتی ہیں کہ صدیق جان آپ ڈٹ کر اس جھوٹے اور کرپٹ جج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہیں۔
عثمان چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ سچائی کا دوسرا نام صدیق جان
آصف محمود کا کہنا ہےکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
لبنیٰ راجہ نے کہا کہ اگر لوگ آپ کو نیچے دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں تو اس کا مطلب آپ ان سے بلند ہیں۔
Comments are closed on this story.