Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کشمیر پر حکومتی سازش کی بو آرہی ہے'

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیرکےمعاملےمیں حکومت کی...
شائع 27 اپريل 2021 07:44pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیرکےمعاملےمیں حکومت کی طرف سےسازش کی بوآرہی ہے،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کشمیرکےمعاملےمیں حکومت کی طرف سےسازش کی بوآرہی ہے۔ حکومت سن لےہم ایسانہیں ہونے دینگے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کےمرضی کےبغیرحل نہیں نکالاجاسکتا،کوئی بھی خود سےکشمیرکافیصلہ نہیں کرسکتا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیری اورپاکستانیوں کی رائےشامل ہونی چاہئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کشمیرمیں بھرپورالیکشن مہم چلائے گی۔

مریم نواز نے لیگی رہنما جاویدلطیف کی گرفتاری کی بھرپورمذمت بھی کی اور کہا کہ جاویدلطیف کوجلد ازجلدانصاف ملناچاہئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاویدلطیف غدارہیں توہرپاکستانی غدارہیں، عوام حکومت کو5سال تک برداشت نہیں کرسکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےعوام پرمہنگائی کےمظالم ڈھائےہیں، عمران خان اب خود کو این آراودےرہےہیں، کشمیرمیں2018کاالیکشن دوہرایاگیاتومزاحمت کرینگے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے، کیمبرج اوراےاوراولیول امتحانات میں ایس اوپی پرمل نہیں ہوا، امتحانات کےدوران انتہائی ناقص انتظامات کیےگئے۔

اس موقعے پر آزاد کشمیر کے وزیراعطم راجا فاروق حیدر نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی سےمطمئن نہیں۔

راجافاروق حیدرکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے73سال میں بہت قربانیاں دیں۔

PPP

mariyam nawaz