Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ :عدالتوں میں کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے خط

سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اور اب...
شائع 27 اپريل 2021 11:19pm

سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اور اب مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوخط لکھا ہے ۔

خط میں عدالتوں میں کیسزکی سماعت ملتوی کرنےکی درخواست کی ہے۔

خط میں مرتضی وہاب نے کہا کہ عدالتوں میں عمومی کیسزکی سماعت مؤخرکردی جائے۔

خط میں کوروناٹاسک فورس کےفیصلوں،کورونا صورتحال سےآگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا کہ کوروناکی پہلی لہر میں معززعدالت عالیہ کا کردار قابل ستائش تھا تاہم اب عدالتوں میں فوری اور ہنگامی نوعیت کےکیسز کی سماعت کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سماعت ملتوی کرکےججز،وکلا،سائلین کاتحفظ ممکن ہوسکتاہے۔

PPP

Murtaza Wahab