Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ اجلاس ، پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر بریفنگ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ...
شائع 27 اپريل 2021 06:47pm

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنس رکھنے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پربریفنگ دی گئی ۔ وزارت صحت کے چارفاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے پربریفنگ دی گئی ۔

وفاقی کابینہ کوگردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے متعددفیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ۔ وفاقی کابینہ کو ممنوعہ بورکے لائسنس سے متعلق وزارت داخلہ کی بریفنگ دی ۔ کابینہ نے پاکستان اورسعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ نے شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دے دی ۔شہبازگل کو ایک 223 بور اور دو AK47 اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی ۔

وفاقی کابینہ نے شہباز گل پر ہونے والے حالیہ حملوں کے نتیجے میں اسلحہ لائسنس رکھنے کی منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

imran khan

cabinet meeting