Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم کی جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 30 اراکین سے ملاقات

دورانَ ملاقات وزیراعظم عمران خان نےجہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا سےاتفاق نہیں کیا.
شائع 27 اپريل 2021 05:54pm

وزیراعظم عمران خان نےجہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا سےاتفاق نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان سےجہانگیر ترین ہم خیال گروپ نےملاقات کی جس میں ہم خیال گروپ کے30 ارکان شریک تھے ۔ملاقات میں گورنرپنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات جہانگیرترین ہم خیال گروپ نےوزیراعظم سےجسٹس ساحر علی، تصدیق جیلانی اور ناصرالملک کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی جس سے وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے بارے میں ہم خیال گروپ کی شکایات سے اتقاق نہیں کیااورشہزاداکبرکو ہٹانے کے مطالبےسے بھی متفق نہیں ہوئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ ہم نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر کی ٹیم سے کیسز لے کر غیر جانبدار ٹیم بنائیں۔

ہم خیال رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ شہزاد اکبر سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ وزیراعظم نے کہا معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں۔کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا۔

راجہ ریاض نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہم مخالفین کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کریں گے۔ہم اپنے کپتان پر اعتماد ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔

pm imran khan

shahzad akbar

Jahangir Tareen