Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'اپوزیشن انتخابی اصلاحات پرسنجیدہ رویہ اختیار کرے'

وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن انتخابی...
شائع 27 اپريل 2021 05:33pm

وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن انتخابی اصلاحات پرسنجیدہ رویہ اختیارکرے۔آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ سےکراناچاہتےہیں۔ہم اوور سیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دلاناچاہتےہیں۔اپوزیشن اصلاحات کےلئےتیارنظرنہیں آرہی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کاعمل جاری ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عوام کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرے۔ملک میں آکسیجن کا بحران پیدا نہیں ہوا۔موجودآکسیجن کا 90فیصد استعمال میں ہے۔بحران پیدا ہوا تو انڈسٹری کی آکسیجن استعمال کرسکتےہیں۔آکسیجن درآمدکےلئےچین اورایران سےبات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہاوینٹرلیٹربیڈز میں7ہزار کااضافہ کیاگیا ہے۔ہماری کوشش ہےکہ کسی چیزکی سپلائی متاثرنہ ہو۔ کوشش ہےکہ لاک ڈاؤن کی طرف نہ جاناپڑے۔پاکستان میں20لاکھ افراد ویکسین لگواچکےہیں۔دنیامیں ایک ارب افراد نےویکسین لگوائی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں توانائی کےضرورت سےزیادہ پلانٹس لگائےگئے۔بجلی کااستعمال ہویا نہ ہو، ہمیں چارجز دیناہی پڑتےہیں۔چارجزکی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

fawad chaudhry

SOPS

electronic voting