Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل این جی ریفرنس: گواہ عبدالرشید جوکھیو کو کل پیش ہونے کی ہدایت

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں گواہ عبدالرشید...
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2021 06:33pm
سائنس

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں گواہ عبدالرشید جوکھیو کوکل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ آج ہم تیسرے گواہ کا بیان قلمبند کریں گے۔جس پر شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آگئے اور استدعا کی بیرسٹر ظفراللہ کی کورونا رپورٹ ابھی نیگیٹو نہیں آئی، وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

جج نے ریمارکس دیےکہ بیرسٹر صاحب نہیں ہیں تو آپ کوئی اور وکیل مقرر کر دیں تاکہ سماعت آگے بڑھ سکے۔

شاہد خاقان عباسی نے استدعا کی کہ میں بیرسٹر صاحب سے بات کر کے بتا دیتا ہوں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تو آپ غلط بات کر رہے ہیں۔میں نے گزشتہ سماعت پر واضح بتایا تھا۔پھر ہم یہ کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کر دیں۔اس طرح تو نہیں چلے گا۔

عدالت نے گواہ عبدالرشید جوکھیو کو کل پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi