Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان ابلاغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور...
شائع 26 اپريل 2021 09:47pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کےلئے ثقافت اور ابلاغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری اورسعودی عرب کے سفیر نواف بند سعید المالکی کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی ایک مفاہمتی یاداشت پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

سفیر نے سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی کی جانب سے چوہدری فواد حسین کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک مذہب ثقافت روایات اور اقدار کی بنیاد پر گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ ان اقدار میں ابلاغ پر مبنی تعلقات کو بھی شامل کریں گے۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

Saudi Ambassador