Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'باپ کے ووٹ لینے والے کس طرح انگلیاں اٹھاسکتے ہیں'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ باپ کے ووٹ لینے...
شائع 26 اپريل 2021 07:52pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ باپ کے ووٹ لینے والے کس طرح انگلی اٹھا سکتے ہیں اگروہ ایک انگلی اٹھائیں گے تو تین اٹھیں گی، بولیں عمران خان کے اعصاب پرشہباز شریف کے بوٹ اورٹوپی سوار ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال بعد وزیراعظم عمران کے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بجائے سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ ملتان میں میٹرو اور شاہراوں اور تعمیراتی کو دیکھ کر شہباز شریف یاد آیا ہو گا۔

انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف عمران خان کے اعصاب پر سوارہیں عمران خان شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں نہیں بھول سکتے شہباز شریف کے بوٹوں اور ٹوپی سے ڈر عمران خان کو ڈر لگتا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے انٹرویو سے لائنیں نکال کر پڑھنے والے ان کا پورا انٹرویوسنیں اگروہ ایک انگلی اٹھائیں گے تو ان پر تین اٹھیں گی ۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعلی عثمان بزدارکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کاموازنہ کرنے کی بجائے لاہور کا گند صاف کرکے دکھا دیں ۔

mariyam nawaz