'پاک فوج سول اداروں کی معاونت کیلئے پہنچ گئی'
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے ، پاک فوج سول اداروں کی معاونت کیلئے پہنچ چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی تیسری لہرانتہائی خطرناک ہے، کوروناسےہماراخطہ بہت زیادہ متاثرہورہاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کیلئےتیارہے، انڈسٹریزکیلئےمختص آکسیجن صحت کودی جاسکتی ہے۔
میجرجنرل بابرافتخار بابر افتخار کاکہنا تھا کہ 16شہروں میں پاک افواج کوتعینات کردیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں570افراد وینٹی لیٹرپرہیں، تاہم کوروناکےباعث اموات میں اضافہ ہورہاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 23اپریل کواین سی اوسی کااہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف بھی موجودتھے، 51شہروں میں کوروناکی مثبت شرح5فیصد سے زیادہ ہے،
میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاک آرمی سول اداروں کی مدد کیلئےپہنچ چکی ہے، عوام کااعتماد پاک افواج کااثاثہ ہے، عوام کی حفاظت کویقینی بنائیں گے۔
میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئرسیکٹرکاشعبہ شدید دباؤمیں ہے، ماہ رمضان ہمیں نظم وضبط کا درس دیتاہے، مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرےکاساتھ دیناہے،بحیثیت قوم ہمیں ذمہ داری کامظاہرہ کرناہے۔
Comments are closed on this story.