کسان کو مضبوط کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا، وزیراعظم عمران خان
ملتان:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کاشتکاروں کو جدید دورمیں لےجائے گا،کسان کو مضبوط کریں گےتوملک مضبوط ہوگا،وقت ثابت کرے گا آپ ماڈرن ایگریکلچر کی طرف جارہے ہیں ،کسان ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔
ملتان میں کسان کارڈکےاجراءکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈکےاجراءپربہت خوشی ہورہی ہے ،پنجاب حکومت نےکسانوں کیلئےانقلابی قدم اٹھایا،ٹیکنالوجی کی وجہ سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ وقت ثابت کرےگاکہ ہم جدید زراعت کی طرف بڑھ رہے ہیں،ہمارےدورمیں کسانوں نے500ارب روپےاضافی کمائے،ملک میں سب سے زیادہ غربت دیہات میں ہے،کسان کارڈپرکھاداوربیج کی خریداری پر سبسڈی ملے گی۔
عمران خان مزید کہنا تھا کہ کسان کارڈ کاشتکاروں کوجدید دورمیں لےجائے گا،کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،کسان مضبوط ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی،پاکستان میں 50سال بعد 2بڑےڈیمزبن رہےہیں،ڈیمزکی تعمیر سے کسانوں کو اضافی پانی ملےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درآمدکی جانےوالی چیزوں کی پیدواربڑھارہے ہیں،چین سےبات کرکے زراعت کوسی پیک کاحصہ بنارہے ہیں ،لائیواسٹاک کی بہتری کیلئے40ارب روپےرکھےہیں،ہم دودھ کی پیدوار 3گنا بڑھاسکتے ہیں،25ارب روپےدودھ اورچیز کی برآمد سےکماسکتےہیں،نہرکےنظام کو بہتربنایا جارہاہے،فوڈپراسیسنگ پلانٹ اورگودام بنائیں گے،سبزی اورپھلوں کی پیدوار 5گنا بڑھاسکتے ہیں،مچھلی اورجھینگےکی برآمدات بڑھا سکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ زبردست عمل ہے، اس سے ملک مضبوط ہوگا ،ہیلتھ اورکسان کارڈ سےملک میں خوشحالی آئےگی،پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوارکاریکارڈٹوٹ جائےگا۔
کوروناکےباعث دنیاکوغیرمعمولی صورتحال کاسامناہے،عمران خان
دوسری جانب اقتصادی وسماجی کمیشن برائےایشیااوربحرالکاہل کے 77ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث دنیاکوغیرمعمولی صورتحال کاسامناہے،یورپی ممالک کورونا کی لپیٹ میں ہیں، ایشیا اور بحرالکاہل بھی کورونا کی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوروناکےمعاشی اورمعاشرتی اثرات سب کےسامنے ہیں،عوامی صحت اورمعاشرتی تحفظ کوفروغ دینےکی ضرورت ہے،وباکےباعث پائیدارترقی کاحصول ممکن نہیں،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کےحوالےسےپالیسزپرعمل پیراہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنی پالیسی جیو پولیٹکل سے جیو اکنامک کرلی ہے۔ خطے کی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
Comments are closed on this story.