پرائیوٹ اسکولز کو 9ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز بند کرنے کا حکم
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پرائیوٹ...
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پرائیوٹ اسکولزکو9ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز بند کرنے کا حکم دے دیا ۔
پیرا کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز فوری بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق این سی او سی نے پرائیوٹ اسکولز کو 9ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اے لیول کی کلاسز بھی فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کئے جائیں ، اسکولزآن لائن کلاسزجاری رکھ سکتے ہیں ، تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
او اے لیول کے ہونے والے امتحانات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ، اسکول میں صرف 3سے 5ممبرز کو صبح 9سے 2بجے تک آنے کی اجازت ہوگی۔
NCOC
اسلام آباد
close
Private Schools
مقبول ترین
Comments are closed on this story.