Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے این اے 249 کے عوام کے نام پیغام جاری کردیا

کراچی :مسلم لیگ (ن)لیگ کی نائب صدرمریم نوازنے این اے 249 کے عوام کے...
شائع 26 اپريل 2021 10:46am

کراچی :مسلم لیگ (ن)لیگ کی نائب صدرمریم نوازنے این اے 249 کے عوام کے نام پیغام جاری کردیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ لوگوں سے ملنا چاہتی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے آپ کی زندگیوں کوخطرےمیں ڈالنانہیں چاہتی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے،یقین ہے این اے 249 کے عوام مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوکرپانی سمیت دیگرمسائل حل کریں گے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ 29اپریل کوایس اوپیزکے ساتھ پولنگ اسٹیشنزجائیں،شیرکے نشان پر مہر لگائیں،علاقےکی قسمت بدل جائےگی۔

Maryam Nawaz

vice president

karachi

Message

NA 249 Karachi

Miftah Ismail