Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس سال کوئی بھی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، شفقت محمود

اس سال کوئی بھی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، وفاقی ...
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2021 03:04pm

اس سال کوئی بھی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس طالب علموں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نے کہا ہے اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہونگے۔ کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا۔ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔ این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے۔ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جاسکیں۔ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔

Education Minister

Shafqat Mahmood