Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دےکر سیریز نام کرلی

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو24رنز سے شکست دے کر...
شائع 25 اپريل 2021 09:29pm

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو24رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔166کے تعاقب میں میزبان ٹیم 141 تک محدود رہی۔

ہرارے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

رضوان نے 91 اورکپتان بابراعظم نے52رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے کے ٹاپ آرڈر نے کرارا جواب دیا۔ تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور زمبابوے کو 141 رنز تک محدود رکھا۔

حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

T20

PAKvsZim