Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہےمگرابھی افراتفری نہیں ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہتے ہیں ابھی تک پاکستان میں 17لاکھ...
شائع 25 اپريل 2021 09:23pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہتے ہیں ابھی تک پاکستان میں 17لاکھ افرادکوویکسی نیشن لگ چکی ہے۔حکومت کا ہدف ہے کہ فوری طور پر دو کروڑ 60لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کارپوریٹ پاکستان گروپ کےآن لائن سیمینارسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ طویل مدت میں حکومت 10کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرنا چاہتی ہے۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔

فوادچوہدری نےکہاویکسی نیشن میں محض اس کی خریداری نہیں بلکہ دیگر ڈھانچے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔امریکا نے کرونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بھارت میں کرونا کیسا بڑھنے کی وجہ سے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔ اس وقت صرف چین اور روس سے کرونا ویکسین دستیاب ہیں۔

فواد چوہدری نے سندھ میں گورنر راج لگنے کے امکان کا خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاسندھ میں گورنر راج لگانا ایک سیاسی نعرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نےکہا سندھ اور کراچی میں ووٹ لسانی اور زبانی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں۔پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں کار کردگی پر ووٹ ملتا ہے۔جب تک سندھ میں کارکردگی پر ووٹ نہیں ڈالا جائے گا شہری مسائل حل نہیں ہوں گے۔جب تک کراچی شہر صاف ستھرا نہیں ہوگا سندھ میں بہتری کسی کو نظر نہیں آئے گی۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister

covid

Vaccination