Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ایس او پیز عمل درآمد: وزارت داخلہ کی جانب سے آرمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کےلئے پاک فوج کی خدمت حاصل کرلی گئی۔ وزارت داخلہ نے آرمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2021 09:09pm

کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کےلئے پاک فوج کی خدمت حاصل کرلی گئی۔پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان،آزاد جموں اورکشمیر اوراسلام آباد میں پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی ۔وزارت داخلہ نے رینجرز، آرمی اورایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

کورونا پر قابو پانے کے اقدامات کےمعاملے پروزارت داخلہ نے پاک فوج تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا حکم جاری کیا۔پاک فوج کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے این سی سی اجلاس میں پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان ،آزادجموں وکشمیر اوراسلام آباد میں پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستان رینجرز کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاوٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات بھی لی جاسکیں گی۔ پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز کی خدمات لینے کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

army

interior ministry