Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان کا خواب ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے'

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کہتےہیں عمران خان نے 25 سال...
شائع 25 اپريل 2021 06:53pm

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کہتےہیں عمران خان نے 25 سال قبل دو جماعتی نظام کےخلاف جدوجہد شروع کی۔2011ءمیں لاہورکا جلسہ تحریک انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور اور مرکز بن گئے۔غریب عوام کو توقع ہے کہ اگر کوئی انصاف دے سکتا ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے۔

فوادچوہدری نے اپنےویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جب عمران خان نے ٹو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، تو بہت کم لوگوں کو امید تھی کہ وہ انہیں شکست دے پائیں گے۔عمران خان نے اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا، جس کا مقصد ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھنا تھا جس میں قانون طاقتور اور کمزور کے لئے ایک جیسا ہو۔

انکاکہناتھاکہ عمران خان چاہتےتو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ آج بھی تحریک انصاف مڈل اور لوئر مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے۔عمران خان کا خواب ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا، قائداعظم نے اس کےلئے جدوجہد کی، آج علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھنے کی توقع صرف عمران خان سے ہے۔

fawad chaudhry

imran khan

Federal Information Minister