Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپنی حفاظت کےلئے فوج کو صوبوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'

کورونا ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کےلئے پاک فوج کی...
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2021 06:44pm

کورونا ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کےلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ کےعلاوہ دیگر تین صوبوں بشمول اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پاک فوج کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔زیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اپنی حفاظت کےلئے فوج کو صوبوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کےحوالے سےاجلاس میں وباءکے خلاف سول حکومت کی مدد کےلئےافواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ ہواجس کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔سندھ ابھی اس میں شامل نہیں ہے۔یہ بڑافیصلہ ہے کیونکہ پڑوسی ملک بھارت میں روزانہ تین، چار لاکھ روزنہ کی بنیاد پر کیسزسامنے آرہے ہیں۔ قبرستان اور شمشان گھاٹ ایک ہی منظر پیش کررہے ہیں، ایسے میں پاک فوج کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

SOPS

Sheikh Rasheed

army

covid