Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'انتظار ہے عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او کب دیں گے؟'

مسلم لیگ ن کےسینئررہنماء احسن اقبال کہتے ہیں حکومت 22 کروڑ کی...
شائع 25 اپريل 2021 05:34pm

مسلم لیگ ن کےسینئررہنماء احسن اقبال کہتے ہیں حکومت 22 کروڑ کی آبادی میں سےصرف 10لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین فراہم کرسکی ہے۔ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بڑی آبادی کورونا کے رحم وکرم پر ہے،حکومت بروقت ویکسین منگوانےمیں ناکام رہی ہے۔

نارووال میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناکی تیسری لہرشدت اختیار کر چکی ہے۔حکومت کوروناویکسی نیشن کاانتظام کرنےمیں ناکام رہی۔مطالبہ کرتاہوں کہ حکومت فوری ویکسین امپورٹ کرے۔حکومت کےپاس عیاشی کےلئے پیسےہیں،ویکسین کےلئےنہیں۔

انہوں نے کہاایس اوپیزکےلیےفوج کی ضرورت ہےتوسول ادارے کس لیےہیں؟حکومت نے سول مشینری کو جھوٹےمقدمےبنانےپرلگادیاہے۔آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے؟

جہانگیر ترین کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا جہانگیر ترین کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں۔انتظارہےعمران خان جہانگیرترین کواین آراوکب دیں گے؟

NRO

Jahangir Tareen