Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے جوتا اتار کر ملازم کو دے مارا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان...
شائع 25 اپريل 2021 12:31pm

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کی جانب سے ملازم کو جوتا مارنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر مارتے ہیں.

اس حوالے سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انٹرنیٹ صارفین کے مطابق یہ پٹرول پمپ بھی حکومتی رکن اسمبلی کی ملکیت ہے جہاں لوگوں کے سامنے ملازم کی تضحیک کی گئی۔

اضح رہے کہ واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر چند مقامی صحافیوں کی جانب سے ان کی کوریج کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

Viral Video