Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جہانگیر ترین گروپ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہے'

وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے، مریم نواز کی...
شائع 25 اپريل 2021 09:59am

وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے، مریم نواز کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے ن لیگ سے بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ جہانگیر تر ین گروپ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک دوسرے سے گندے کپڑے بدلنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ حقیقی تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئے گی اس لئے وزراء کی بار بار تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو گروپ نظر آرہا ہے یہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے جو نظر آرہا ہے، یہ لوگ ہمارے ساتھ اور دوسرے جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ سیاسی لوگ ہیں انہوں نے اپنے حلقوں میں واپس جانا ہے لیکن موجودہ حکومت کی تاریخی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے یہ لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

Maryam Nawaz

Jahangir Tareen Group