Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان:کورونا ، فوج بلانے کا عندیہ

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ عوام کورون کے...
شائع 24 اپريل 2021 11:23pm

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ عوام کورون کے نام کو سنجیدہ نہیں لے رہی، لگتا ہے اس کا نام بدلنا پڑے گا اگرعوام نے لاک ڈاون کے دنوں میں تعاون نہ کیا تو بلوچستان میں بھی پاک فوج کی مدد لی جائے گی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےترجمان بلوچستان حکومت نے مزید بتایاکہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے بچوں میں کیسز کی شرح 16 فیصد ہےجن میں 1 سے 14 سال کے 292 بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہفتہ اتوار کو سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا،مگر افسوس کی بات ہے کہ تاجر برادری لاک ڈاون پر عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں

وزیر اعلی جام کمال خان نے ایس او پیس کی پاسداری کے لئے آئی جی پولیس اور تمام ڈی سیز کو احکامات جاری کر دئیے صورتحال مزید بگڑی تومجبورا سخت اقدامات کرنے پڑیں گے جس سے ہر طبقہ متاثر ہوگا۔

Baluchistan mein Corona Virus kay khatraat

covid