Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا'

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کورونا سےبھارت میں بہت...
شائع 24 اپريل 2021 05:34pm

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کورونا سےبھارت میں بہت زیادہ حالات خراب ہیں۔بھارت میں آکسیجن کی بہت زیادہ قلت ہے۔انڈسٹریل آکسیجن بھی اسپتالوں میں منتقل کردی گئی ہے۔ہم نےاحتیاط نہ برتی تویہاں بھی حالات خراب ہوسکتےہیں.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں ہمارےپاس موجودآکسیجن میں سے90فیصداستعمال میں ہے۔پاکستان میں مثبت کوروناکیسزکی شرح11فیصدہے۔بڑےاسپتالوں میں کورونامریضوں کادباؤبڑھ رہاہے۔اسپتالوں میں روزانہ 600سے700مریض آرہےہیں۔

انہوں نے کہاعوام ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں۔کراچی میں کوروناکیسزکم ہونےسےسپلائی بہترہے۔ کراچی میں کیسزبڑھےتوپورےملک میں سپلائی چین متاثر ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہامکمل لاک ڈاؤن سےبچنےکی کوشش کررہےہیں۔مکمل لاک ڈاؤن سےکاروباری سرگرمیاں شدیدمتاثرہونگی۔صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تومکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاناہوگا۔ریسٹورنٹس میں ان ڈوراورآؤٹ ڈورڈائنگ پرپابندی لگائی گئی ہے۔مریم نوازکےدورہ کراچی منسوخ کرنےکاخیرمقدم کرتےہیں۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister

covid

Oxygen