Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے فوج ایکشن میں آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے ...
شائع 24 اپريل 2021 12:30pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

SOP

اسلام آباد

army

COVID19