Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 لاکھ سے زائد کیس، 2263 اموات

بھارت میں کورونا سے صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی...
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2021 10:51am

بھارت میں کورونا سے صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ بتیس ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز سامنے آئے، جبکہ دو ہزار دو سو تریسٹھ جان سے گئے۔

بھارت کے اسپتالوں میں بستر بھر گئے ہیں، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

بھارت میں بڑے پیمانے پر آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر جرمنی سے آکسیجن کے تئیس پیداواری پلانٹس اور کنٹینر منگوالیے ہیں جو رواں ہفتے پہنچ جائیں گے۔

Covid Deaths

Oxygen