Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی منصوبوں کے افتتاح کیے بغیر ہی واپسی

وزیراعظم دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے بنا ہی مری سے واپس آ گئے ۔...
شائع 23 اپريل 2021 10:33pm

وزیراعظم دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے بنا ہی مری سے واپس آ گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ منصوبوں کا تذکرہ خطاب میں توکیا ۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشی نہ کی ۔

وزیراعظم کی تاخیر سے مری آمد ہوئی جس کےبعد وزیراعظم دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے بنا ہی واپس روانہ ہوگئے ۔

وزیراعظم نے ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا ۔مری کوٹلی ستیاں نڑھ منصوبے کا بھی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنا تھا ۔ وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کرکے روانہ ہوگئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ منصوبوں کا تذکرہ خطاب میں تو کیا ۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشی نہ کی ۔

imran khan