Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'سندھ میں جنگل کا قانون رائج ہے'

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ...
شائع 23 اپريل 2021 09:08pm

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکاںہ سمیت سندھ بھر میں پولیس عوام کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے پچاس روپے کے خاطر پولیس عوام کی جان لے رہی ہے پولیس آرڈر 2019 کے بعد سندھ پولیس غلام بن چکی ہے سندھ میں جنگل کا قانون رائج ہے ۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار کے نوجوان بابر خانزادہ کی لاک اپ میں پڑی لاش سوشل میڈیا پر دیکھی افسوس ہوا،ایک لاش تھانے کے لاک اپ میں زمین پر لٹک رہی تھی جس کو خودکشی کا بتایا گیا۔کسی امیر کا کتا چوری ہوجائے ایف آئی آر ہوجاتی ہے لیکن غریبوں کی کوئی داد رسی نہیں ہوتی پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میں بیٹھ کر ڈرامے کر رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ توفیق نہیں ہوئی غریبوں کے پاس جاتے مدیجی، لاڑکاںہ سمیت پولیس عوام کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے پچاس روپے کے خاطر پولیس عوام کی جان لے رہی ہے پولیس آرڈر 2019 کے بعد سندھ پولیس غلام بن چکی ہے غریب بچیاں رو رہی ہے کوئی نہیں آیا ہر روز لاکھوں روپے منشیات پر پولیس بھتے وصول کرتی ہے۔

جہانگیرترین کے حوالے سےپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کتاب میں این آراو کا لفظ موجود نہیں ہے

sindh govt

Haleem Adil Sheikh