Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'دیکھنا ہے ن لیگ سے ش لیگ کب الگ ہوگی'

وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے...
شائع 23 اپريل 2021 08:21pm

وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ ، ش لیگ سے کب الگ ہو گی۔

لاہور میں ایوان وزیر اعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا تھا شہباز شریف جیل سے باہر آ گئے ہیں۔ اب وہ اپنی سیاست کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ ، ش لیگ سے کب الگ ہو گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا،شہباز شریف رہائی کے بعد گھر روانہ ہوگئے ۔

جیل سے باہر لیگی کارکنوں نے اپنےپارٹی صدر کا بھرپور استقبال کیا، شہبازشریف کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔

ن لیگی کارکنوں کی جانب سے خوشی کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ شہبازشریف بھی گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاتے رہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت گزشتہ روز منظور کی تھی۔

Firdous Ashique seat

PPP