Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ آٹا چار...
شائع 23 اپريل 2021 06:51pm

ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ آٹا چار روپے ،مٹن پندرہ روپےاوربیف چار روپے فی کلو مہنگا ہوا،، ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے گئے۔ 12 اشیاء کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ آٹا،دودھ ، چاول ،مٹن،بیف مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ تازہ دودھ ،چاول ،خشک دودھ ، آٹا، مٹن ،بیف آلوکی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا سرسٹھ روپے مہنگا ہوگیا ۔ مٹن کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے اضافہ ہوا، بیف کی قیمت چارروپے فی کلو بڑھی ۔

مہنگائی کی مجموعی شرح سترہ اعشاریہ چھ،، آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،، چھبیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Inflation